Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی پانامہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت برائے امور خارجہ پانامہ کے سرکاری دورے پر ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور رکن کابینہ عادل الجبیر نے پانامہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے'
وزیر مملکت برائے امور خارجہ جمہوریہ پانامہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پانامہ کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دوطرفہ تعاون کو فروغ دیے پر بھی بات چیت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)

 سرکاری مذاکرات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی اور خطے کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں وزرا نے متعدد شعبوں میں ماحول دوست توانائی سرمایہ کاری اور سعودی وژن 2030 کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، دوطرفہ تعاون کو فروغ دیے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔
پانامہ کی وزیر خارجہ نے عادل الجبیر اور وفد کےاعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں پانامہ کے یے سعودی سفیر ولید بن عبداللہ بھی موجود تھے۔

شیئر: