Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کا ایکوڈور میں خطے اور عالمی حالات پر لیکچر

انسٹیٹیوٹ آف ڈپلومیٹک سٹڈیز کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اوررکن کابینہ عادل الجبیر نے جمہوریہ ایکوڈور کے درالحکومت کیٹومیں انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک سٹڈیز میں لیکچردیتے ہوئے خطے اور عالمی حالات پرروشنی ڈالی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر جمہوریہ ایکوڈورکے دورے پرہیں جہاں ان کے اعزاز میں انسٹیٹیوٹ آف ڈپلومیٹک سٹڈیز کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 
عادل الجبیر نے اپنے لیکچر میں علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں متعدد مسائل کے حوالے سے مملکت کے موقف، بین الاقوامی امن وسلامتی کے حصول کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اورعالمی معیشت کے استحکام کےلیے اہم کردار کا بھی جائزہ لیا۔ 
اس موقع پرجمہوریہ ایکواڈور کے وزیر خارجہ جان کارلوس ہولوگونن، جمہوریہ ایکواڈورمیں متعین سعودی عرب کے سفیرعلی بن عبداللہ باھیثم ، انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹرایمبسڈرالیجینڈرو سوریز کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ 
قبل ازیں وزیر مملکت اور رکن کابینہ نے ایکواڈور کے دارالحکومت کیتومیں جموریہ کے وزیرخارجہ خوان کارلوس ہولوگرین سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔   

شیئر: