Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے ایکواڈور کے صدر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ 

عالمی امن و استحکام  کے لیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو ایکواڈور کے صدر جیرمو لیسو سے ایوان صدارت میں ملاقات کی ہے۔
یاد رہے کہ عادل الجبیر ان دنوں ایکواڈور کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے ایکواڈور کے صدر، حکومت اورعوام کے  لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایاہے۔

عادل الجبیر ان دنوں ایکواڈور کے سرکاری دورے پر ہیں(فوٹو ایس پی اے)

جمہوریہ ایکواڈور اور اس کی عوام کی پائدار ترقی، استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 
اس موقع پرعادل الجبیر اور ایکواڈور کے صدر نے دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات اور عالمی امن و استحکام  کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایکواڈور کے وزیر خارجہ اور ایکواڈور کے لیے سعودی سفیر علی باھیثم بھی موجود تھے۔

شیئر: