93ہزار افراد نے حرمین شریفین نمائش کا دورہ کیا
مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین نمائش میں گزشتہ ماہ 93 ہزارافراد نے نمائش گاہ کا دورہ کیا ۔ نمائش کی انتظامیہ نے کہا کہ زائرین حرمین شریفین ارض مقدس میں قیام کے دوران حرمین شریفین نمائش کا دورہ کرنے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ نمائش میں 200سے زیادہ تاریخی اشیاء رکھی گئی ہیں ۔