نجران : گولہ گرنے سے ایک ہندوستانی جاں بحق
نجران ( نیوزڈیسک)نجران کے ایک محلے میں گولہ گرنے سے ایک ہندوستانی جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔ نجران ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ آل فارع نے بتایا کہ جمعہ کے دن حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے سے گولہ داغا گیا جو نجران کے ایک رہائشی علاقے میں گرا تھا ۔ گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ہندوستان سے ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونیوالوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔