Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں کنگ فہد روڈ کی اصلاح و مرمت، متبادل راستے کیا؟

کنگ فہد روڈ کے 20 کلو میڑ طویل حصے پر کام کیا جا رہا ہے( فوٹو الوطن)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن میں سنیچرسے کنگ فہد روڈ کی اصلاح و مرمت شروع ہوگی‘۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ الشرقیہ میں وزارت مواصلات کے ساتھ تعاون سے کنگ فہد روڈ کی اصلاح ومرمت کا کام کیا جا رہا ہے‘۔
یہ کام شاہی ہال کے چوراہے سے لے کر ابوحدریہ روْ تک ہو گا۔ آنے جانے والے دونوں ٹریکوں پر کام کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اس دوران کنگ فہد روڈ دونوں اطراف سے بند رہے گا جبکہ روڈ استعمال کرنے والوں کے لیے متبادل راستے کا بندوبست کیا گیا ہے‘۔
’ کنگ فہد روڈ کے 20 کلو میڑ طویل حصے کی اصلاح ومرمت کی جا رہی ہے۔ روڈ کی استر کاری بھی کی جائے گی‘۔

شیئر: