Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کسٹم اتھارٹی نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

سعودی کسٹم اتھارٹی نے ضبا پورٹ کے راستے گیارہ لاکھ 9 ہزار93 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی چار مختلف کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کیپٹاگون گولیوں کی بڑی کھیپ ضبا بندرگاہ کے راستے آنے والے مختلف قسم کے سامان میں چھپائی گئی تھی۔

 5 لاکھ 79 ہزارگولیاں ٹرک کے ٹائروں میں چھپائی گئی تھیں۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی کسٹمز اتھارٹی نے وضاحت کی  ہےکہ یہ نشہ آور گولیاں اس وقت ضبط کی گئیں جب مملکت آنے والے سامان کی چیکنگ  کے لیے مخصوص کتوں اور دیگر طریقوں سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ  پورٹ کے ذریعے آنے والے  ٹرک کے مختلف حصوں سے95 ہزار 782  نشہ آور گولیاں ملی ہیں جب کہ ایک اور  کارروائی  ناکام بناتے ہوئے دوسرے ٹرک کے فرش  میں چھپائی  گئی 3 لاکھ 82 ہزار 218 گولیاں گولیاں بازیاب کی گئی ہیں۔
کسٹمز اتھارٹی نے مزید بتایا ہے کہ سمگلنگ کی تیسری کوشش میں لکڑی کی میزوں کی ایک کھیپ میں51 ہزار 761 گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

سمگلنگ کی چوتھی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مزید 5 لاکھ 79 ہزار 632 گولیاں ٹرک کے فاضل  ٹائروں میں چھپائی گئی تھیں۔
نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سمگلنگ کی ان کاررائیوں کو ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر سخت چیکنگ اورسمگلنگ کی کوششوں سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری  رکھے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: