Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگ مرمر کے کنٹینر میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش

۔ سمگلنگ میں ملوث دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ برادر ملک کویت کی وزارت داخلہ کے تعاون سے 29 لاکھ 71 ہزار 600 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں سنگ مرمر کے کنٹینر میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

 29 لاکھ 71 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

کنگ عبدالعزیز دمام سی پورٹ پر سعودی کسٹم نے تفتیشی کارروائی کے دوران نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔ سمگلنگ میں ملوث دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
النجیدی نے بتایا کہ دونوں سعودی سمگلروں کو مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے  لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے میں کویتی وزارت داخلہ کے متعلقہ اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ 

شیئر: