Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس موبائل کو ٹکر مارنے والا شہری گرفتار

ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
تبوک ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پولیس موبائل کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے کو گرفتار کر لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریجن پولیس ترجمان نے بتایا کہ تبوک ریجن کی ’حقل‘ کمشنری میں کار سکریچنگ‘ کے واقع میں ملوث ایک شخص کو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے اپنی گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے فرار ہونے کا موقع نہ دیا۔
ملزم  سعودی شہری ہے جسے  پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کے قانون کے تحت کار سکریچنگ ممنوع ہے، ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب قرار پاتے ہیں۔
کار سکریچنگ کرنے پر قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ مملکت کے مختلف شہروں میں بعض افراد شوقیہ کار سکریچنگ کرتے ہیں جس سے سنگین حادثات کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

شیئر: