Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: فوڈ ٹرک کونقصان پہنچانے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے فوڈ ٹرک کے جینریٹرپرپیٹرول چھڑک کرآگ لگا دی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
تبوک ریجن کی پولیس نے ’فوڈ ٹرک‘ کو تباہ کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریجن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تبوک ریجن میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کے فوڈ ٹرک کوجان بوجھ کرنقصان پہنچایا ہے۔
پولیس نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے ملزمان کی نشاندہی کی اور انکے ٹھکانے کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔
تینوں گرفتار ملزمان سعودی شہری ہیں انکے خلاف ایف آئی آر کاٹ کرانہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت بھیجاجائے گا۔
واضح رہے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ تبوک ریجن کے ایک تفریحی پارک میں ایک شہری کے فوڈ کوشدید نقصان پہنچایا اورموقع سے فرار ہوگیا تھا۔
وڈیو میں مزید دکھایا گیا تھا کہ ایک نامعلوم شخص فوڈ ٹرک کے ساتھ موجود بجلی کے ٹرانسفارمرکے قریب آیا جس نے ہاتھ میں پیٹرول کا کین پکرا ہوا تھا۔ ملزمنے ٹرانسفارمر پرپیٹرول ڈال کر اس میں آگ لگا دی اورفرار ہوگیا۔
فوڈ ٹرک کے مالک نے اخبار 24 سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ نصف شب کے بعد صبح کے قریب پیش آیا جس میں نامعلوم شخص نے فوڈ ٹرک کے ساتھ موجود بجلی کے ٹرانسفارمر پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ نذر آتش ہونے والے ٹرانسفارمر کی مالیت 34 ہزار ریال تھی۔

شیئر: