سعودی سیکیورٹی فورسز کی مشقیں وطن 91 کی اختتامی تقریب
سعودی سیکیورٹی فورسز کی مشقیں وطن 91 کی اختتامی تقریب
اتوار 27 فروری 2022 21:27
سعودی وزیر داخلہ اختتامی تقریب میں شریک ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سیکیورٹی فورسز کی چوتھی مشقیں وطن 91 کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے ریاستی سلامتی کا ادارے، زکوہ ٹیکس وکسٹم اتھارٹی اور سعودی ہلال احمر نے سیکیورٹی مشقوں کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا ہے۔
معاون وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے وطن 91 کے عنوان سے مشقوں کا انعقاد متعدد سرکاری اداروں نے تعاون کیا۔
مشقوں کے دوران تمام سیکیورٹی فورسز نے پہلی مرتبہ فیلڈز سے سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کوراٹر تک سیکیورٹی سکیموں کی مشق کی ہے۔
اختتامی تقریب میں نشانے بازی کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
ریاستی سلامتی کے دستے نے پہلی، حج وعمرہ سیکیورٹی کے دستے نے دوسری اور سفارتکاروں کی سلامتی پر مامور خصوصی فورس کے دستے نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی مشقوں کا اختتتام فرضی مقابلے کے ذریعے کیا گیا۔ آخر میں مشقوں کا پرچم امن عامہ کے سیکیورٹی دستے نے سرحادی محافظوں کے حوالے کیا۔