Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب اور مصر کی بحری مشقیں ’مرجان 17‘ اختتام پذیر

مشقوں کا مقصد مصر اور سعودی بحریہ کے درمیان تعاون مضبوط کرنا تھا(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
 سعودی عرب اور مصرکی بحری مشقیں ’مرجان 17‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشترکہ بحری فوجی مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی الشھری نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد برادر ملک مصر کی بحریہ اور سعودی بحریہ کے درمیان تعاون مضبوط کرنا تھا۔
فریقین نے ایک دوسرے کی حربی استعداد سے استفادہ کیا۔ دونوں نے مختلف ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے  طریقوں اور اس حوالے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔
بریگیڈیئر علی الشھری نے کہا کہ بحری فوجی مشقیں تین مراحل میں ہوئی ہیں جو کامیاب رہیں۔

شیئر: