Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں

معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنل امور نے مشترکہ مشقوں کا افتتاح کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنل امور جنرل سعید القحطانی نے جمعے کو ریاض ریجن میں داخلی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقوں کا افتتاح کیا ہے۔
 مشقوں کی سرپرستی وزیر داخلہ  شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کرہے ہیں۔ انہیں ’وطن کی مشقیں 91‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل سعید القحطانی نے سیکیورٹی سیکٹرز کی سرپرستی اور مدد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدکا شکریہ ادا کیا۔

 مشترکہ مشقیں ’وطن کی مشقیں 91‘ کے عنوان سے ہو رہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ 
جنرل سعید القحطانی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقوں کا مقصد اہلکاروں کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، امن و امان کے تحفظ میں اعلی پیشہ ورنہ صلاحیت کا مظاہرہ اور زندگی کے مختلف شعبوں میں فرائض کو احسن طریقے سے انجام دینے کا اہل ثابت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی اور سعودی ہلال احمر بھی سیکیورٹی آپریشنوں اورعملی پروگرام میں مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ 

شیئر: