سعودی ولی عہد، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو نائیجریا کے صدر محمد بخاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
رابطے کے دوران مملکت اور نائیجریا کے درمیان تعاون کے رشتوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔