Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر بات کی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیراعظم سے جمعرات کو ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں اور دوست ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک شراکت کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی جاپانی وژن  2030 کے دائرے میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے  کا عزم بھی ظاہر کیا۔
سعودی ولی عہد اور جاپانی وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور ان کی گتھیاں سلجھانے کے لیے صرف کی جانے والی کوششوں پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: