Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات

جنوبی کوریا کے صدر مون جے این سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر دو روزہ دورے پر سعودی عرب آئے ہیں جہاں وہ ولی عہد سمیت متعدد سعودی حکام سے ملیں گے جبکہ سعودی ، کوریا فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور جمہوریہ جنوبی کوریا کے صدر کے مابین باضابطہ اجلاس ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیاعلاوہ ازیں علاقائی اور عالمی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف ، وزیرنیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز ، نایب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، رکن کابینہ و وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، قائمقام وزیر اطلاعات ووزیر تجارت ڈاےکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی ، وزیر سرماہ کاری انجینئرخالد بن عبدالعزیز الفالح کے علاوہ کوریا میں سعودی عرب کے سفیر سامی السدحان بھی موجود تھے۔
کورین وفد میں وزیرخارجہ ایوی یونغ چیونغ، وزیرتجارت وصنعت و توانائی سونگ ووک مون کے علاوہ سعودی عرب میں کوریا کے سفیر جان یونگ بارک اور کوریا کی نیشنل سیکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیونگ جین کیم بھی مشترکہ اجلاس میں موجودتھے۔

شیئر: