Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی طرف سے حوثیوں کو دہشتگرد قرار دینے کا خیر مقدم

’یمنی بحران کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سیاسی حل کی تلاش اور مذاکرات ہے‘ ( فوٹو: سبق)
متحدہ  عرب امارات نے سلامتی کونسل میں حوثی ملیشیا کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات نے حوثی ملیشیا سے دہشتگرد کارروائیاں بند کرنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل میں امارات کی مندوب لانا نسیبہ نے قرار داد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فیصلے سے حوثی باغیوں کا خطرہ کم ہوگا نیز سمندری تجارتی گزرگاہ محفوظ ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یمنی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سیاسی حل کی تلاش اور مذاکرات ہے‘۔

شیئر: