پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سٹریٹ کرائم سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر ماضی میں شئیر ہوتی رہی ہیں تاہم حالیہ دنوں میں سوشل ٹائم لائنز پر ایسے مواد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل پلیٹ فارمز پر کراچی میں جرائم سے متعلق مناظر کی کثرت کو بہت سے مقامی افراد جرائم میں اضافے کی علامت قرار دیتے ہیں۔
منگل کے روز ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے شیئر کرنے والوں کے مطابق ’گھر کے اندر موجود شہری کو ڈاکو لوٹ گئے ہیں۔‘
ویڈیو شیئر کرنے والے سید فیصل حسین نے اسے کراچی کے علاقے سعود آباد میں ہونے والی ڈکیتی بتایا ہے۔
ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو پر درج تاریخ اور وقت کے مطابق واقعہ پیر 28 فروری کو دن ساڑھے بجے پیش آیا ہے۔
لٹیروں کی ہمت اور شہری کی بے بسی دیکھیں pic.twitter.com/2SUa1sAAYf
— Syed Faisal Hussain (@sfaisal_hussain) March 1, 2022