Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پیرا اولمپئنز کے ویسٹ ایشین پیرا گیمز میں 46 میڈلز

سونے کے 10، چاندی کے17 اور کانسی کے 19 تمغے جیتے ہیں( فوڈوٹوئٹر)
سعودی پیرا اولمپک ایتھلیٹس نے گذشتہ سال تیسری ویسٹ ایشین پیرا گیمز 46 میڈلز کے ساتھ ختم کرنے اور 19 سے 26 فروری تک بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں چھٹے نمبر پر رہنے کے بعد اپنی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹیم نے سونے کے 10، چاندی کے17 اور کانسی کے 19 تمغے جیتے۔عراق نے پہلی، متحدہ عرب امارات نے دوسری اور کویت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سعودی عرب نے ٹورنامنٹ کے آخری دن بحرین کو باسکٹ بال میں شکست دے کر چاندی کے آٹھ تمغے جیتے جبکہ ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ سعید ھوساوی نے (88 کلوگرام کیٹیگری) میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ویسٹ ایشین پیرا گیمز 19 سے 26 فروری تک بحرین میں جاری رہے( فوٹو ٹوئٹر)

ہانی النخلی نے (ایف 33 کیٹیگری) ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی اسی مقابلے میں خالد الاحمری نے (ایف 34 کیٹیگری) میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ ان کے ساتھی راضی الحارثی نے (ایف 51 کیٹیگری) میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
سعودی عرب کی ٹیم نے جمعرات کو 18 تمغے جیتے جس میں 2 سونے، 7 چاندی اور 9 کانسی تمغے شامل تھے۔
ہانی النخلی نے (33 کیٹگریز) میں سونے کے 2 اور عبدالرحمن القرشی نے 200 میٹر (ٹی53 کیٹیگری) میں گولڈ میڈل جیتا۔
عدنان نور نے ویٹ لفٹنگ میں 44 کلوگرام، عبادہ ھوساوی نے 65 کلوگرام اور اصیل ھوساوی نے 72 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

عراق نے پہلی، امارات نے دوسری اور کویت نے تیسری پوزیشن حاصل کی(فوٹو ٹوئٹر)

رنر جمان الزہرانی (200 میٹر ریس)، علی النخلی نے 200 میٹر (ٹی 37 کیٹیگری) اور حیدر سلامی نے ڈسکس تھرو (ایف 57 کیٹیگری)  میں چاندی کے تمغے جیتے۔
مریم المریسل اور صالح الغامدی نے بیڈمنٹن کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ 65 کلوگرام ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں عدنان حدہ اور 72 کلوگرام ایونٹ میں طارق الغیث نے اضافی کانسی کا تمغہ جیتا۔
بوکیا ٹیم ایونٹ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ بیڈمنٹن ڈبلز میں ثمیر الحبشن اور جزا الشامری نے سٹینڈنگ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
سعودی ٹیم نے بدھ کو 17 تمغے جیتے جن میں (6 سونے، 6 چاندی اور 5 کانسی) کے تمغے شامل ہیں۔

عبدالرحمن القرشی نے (سونے کے دو ) اور جمان الزہرانی نے (سونے کا ایک) تمغہ جیتا۔(فوٹو ٹوئٹر)

مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں علی النخلی نے (سونے کا ایک)، مردوں کی ڈسکس تھرو میں ہانی النخلی نے (سونے کا ایک)، مردوں کی 100 اور 400 میٹر (ٹی 53 کیٹیگری) میں عبدالرحمن القرشی نے (سونے کے دو ) اور 100 میٹر  دوڑ (ٹی 54 کیٹیگری) میں جمان الزہرانی نے (سونے کا ایک) تمغہ جیتا۔
چاندی کے تمغے جیتنے والوں میں مختار الداوا ڈسکس تھرو، بیڈمنٹن ایتھلیٹ ثامرالحبشاں، جزاعہ الشمری، صالح الغامدی، اور فواز اجریم شامل تھے۔
بیڈمنٹن سنگلز میں غالیہ الونیری نے کانسی کا تمغہ، اس کے علاوہ 100 میٹر ریس (ٹی 34 کیٹیگری) میں احمد اعلوانی اور خواتین کے ڈسکس تھرو میں ندا الدیحانی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
اس کے علاوہ البرا القرنی نے (ٹی 54 کیٹیگری) اور جمان الزہرانی نے 400 میٹر کی دوڑ میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔

شیئر: