Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو پیرا اولمپکس میں سعودی ایتھلیٹ کی چھٹی پوزیشن

امریکہ کے نِک مے ہگ نے اس ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا (فوٹو این پی سی)
سعودی عرب کے ایتھلیٹ علی النخلی نے ٹوکیو  پیرا اولپمکس میں  مردوں کی سو میٹر کی دوڑ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 22 سالہ ایتھلیٹ نے دو بہترین دوڑیں پیش کیں جن میں پہلی ریس 11.57 سیکنڈز میں مکمل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ دوسری ریس میں بہتری لاتے ہوئے اسے 11.53 سکینڈز میں ختم کیا۔
امریکہ کے نِک مے ہگ نے اس ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور انہوں نے یہ ریس 10.95 سکینڈز میں مکمل کی۔
روس کے ایندرے ڈووِن نے دوسری اور انڈونیشیا کے سپتویوگا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شیئر: