جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکی امارات کا ای ویزا کیسے حاصل کریں؟
ویزہ ایک ماہ کا ہوگا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کو امارات آنے کے لیے ای ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی ڈیجیٹل ای گورنمنٹ نے کہا ہے کہ ای ویزا امارات آنے سے قبل حاصل کرنا ہوگا۔ اس پر وہ آمد کی تاریخ سے 30 روز تک امارات میں قیام کرسکیں گے۔ اس میں مزید 30 دن کی توسیع ہوسکتی ہے۔
امارات کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک میں سے کسی میں بھی مقیم غیرملکی امارات آنے کے لیے ای ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں دبئی اقامہ ادارے، دبئی غیرملکی امور اور متحدہ عرب امارات کے قومی شناخت و کسٹم و چیک پوسٹس ادارے سے رجوع کرنا ہوگا۔
ای ویزے کی منظوری کی صورت میں ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ کسی بھی مقیم غیرملکی کے زیر کفالت افراد یا ہمراہیوں کو مقیم غیرملکی کے بغیر ویزا جاری نہیں ہوگا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں