بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد ریاض سے روانہ ہوگئے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الوداع کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، بحرین میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد بن عبد العزیز اور مملکت میں متعین بحرینی سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن بن علی آل خلیفہ، وزیر تجارت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے بھی ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔
#فيديو_واس | جلالة ملك #البحرين يغادر #الرياض وسمو #ولي_العهد في مقدمة مودعيه.#ملك_البحرين_في_الرياض | #واس pic.twitter.com/d3mbDcsweW
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 2, 2022