شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بحرین کے فرمانروا کی ملاقات
شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بحرین کے فرمانروا کی ملاقات
بدھ 2 مارچ 2022 18:03
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض کے شاہی قصر میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے بحرین کے فرمانروا اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
بعد ازاں شاہ سلمان نے بحرین کے فرمانروا اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
قبل ازیں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سعودی عرب پہنچے تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرخیرمقدم کیا۔
ایئرپورٹ پراستقبال کرنے والوں میں شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، نائب گورنر ریاض، وزیر تجارت اور قائم مقام وزیراطلاعات ماجد القصبی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی عرب آمد پرایک بیان میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
’دونوں ملکوں کی فلاح اور برادرعوام کے مفاد میں مشاورت اور مسلسل یکجہتی کی پالیسی کے تحت بات چیت ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت نے شاہ سلمان کے روشن عہد میں شاندار ترقیاتی و تمدنی کارنامے انجام دیے ہیں‘۔
’مملکت ہر سطح پر مخلف شعبوں میں تعمیر و ترقی کا سفرمسلسل طے کر رہی ہے۔ سعودی عرب کوعالمی برادری میں اعلی اور منفرد مقام حاصل ہے‘۔
بحرین کے فرمانرو نے خلیجی، اسلامی اور عرب مسائل کے حل میں علاقائی اور بیان لاقوامی سطح پر مسلسل سٹریٹجک کردار ادا کرنے کے سلسلے میں شاہ سلمان کی کوششوں پر قدر منزلت کا اظہار کیا اور کہا کہ’ شاہ سلمان دنیا بھر کی اقوام کے بہتر مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔
شاہ بحرین نے کہا کہ ’بحرین مملکت کے ساتھ ایک پیج پر اور ایک صف میں کھڑی ہے۔ بحرین کی سوچ ہے کہ دونوں ملکوں کا ہدف اور منزل ایک ہے۔ سعودی عرب اور بحرین کا امن ناقابل تقسیم اکائی ہے‘۔