نئی دہلی .. ہند 2 ارب ڈالر مالیت کے اسرائیلی ہتھیار اور دفاعی ٹیکنالوجی خریدے گا۔ معاہدے کے مطابق اسرائیلی کمپنی ایرو اسپیس ہند کو میزائل شکن ٹیکنالوجی سمیت مختلف نوعیت کے جدید ہتھیار اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فروخت کرے گی۔ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت اسرائیلی کمپنی بعض پرزوں کو ہند ہی میں تیار کرے گی۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی دفاعی صنعت کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی تجارتی معاہدہ ہے۔ واضح رہے کہ ہند دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک بھی ہے۔