Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں وارداتوں میں استعمال ہونے والی مسروقہ گاڑیاں بازیاب، 4 افراد گرفتار

گاڑیوں کے شیشے توڑ کر سامان بھی چوری کیا جا رہا تھا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے 8 مسروقہ گاڑیاں بازیاب کرکے گاڑیوں کی چوری میں ملوث 4 سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔ 
اخبار24 اورعاجل کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ مسروقہ گاڑیاں لوٹ مار میں استعمال ہوئی ہیں۔ انہی گاڑیوں کی مدد سے دوسری گاڑیوں میں موجود قیمتی اشیا چوری کی جارہی تھیں‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’سامان چوری کرنے کی تمام وارداتیں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر کی گئی ہیں‘۔
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ ’ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: