محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریاض میں ایک پاکستانی کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے 1.2 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر برآمد ہوا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ ہمارے اہلکار نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ نشہ آور پاؤڈر کی سمگلنگ کی رپورٹ ملی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق کارروائی کی گئی۔ پاکستانی کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔