ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پسندیدہ ٹی وی سیزن اور میوزک کون سا ہے؟
جمعرات کو امریکی میگزین ’اٹلانٹک‘ کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی امور، سعودی ریاست میں اسلام کے بنیادی کردار، مملکت کے داخلی اور خارجی معاملات، ریاست کی طرف سے مذہبی انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی پالیسی، معاشی تنوع اور دور رس سماجی اصلاحات پرکئی سوالوں کے جواب دیے۔
انٹرویو میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پسندیدہ ٹی وی سیزن اور میوزک کے بارے میں بھی بات کی۔
دی اٹلانٹک: آپ کی دلچسپی کس میں ہوتی ہے؟
ولی عہد: جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں فلمیں یا ٹی وی سیریل دیکھتے ہوئے بیرونی دنیا پر نظر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، مثال کے طور پر ’ہاؤس آف کارڈز‘ جیسی سیریز میرے لیے مناسب نہیں ہوتا۔
دی اٹلانٹک: کیا یہ ڈیوٹی پر جانے جیسا ہے؟
ولی عہد: جب کوئی شخص یہ سیریل دیکھتا ہے تووہ اسے ڈیوٹی کے بارے میں سوچ میں ڈال دیتا ہے۔ اسی وجہ سے مجھ جیسے شخص کے لیے یہ سیریل مناسب نہیں۔ ’فاؤنڈیشن‘ سیریل مناسب ہے۔ یہ نیا سیریل ہے۔ ناقابل یقین اور حیرت انگیز ہے اور ’گیم آف تھرونز‘ بھی زبردست اور شاندار ہے۔
دی اٹلانٹک: ’گیم آف تھرونز‘ بھی تو کام کی یاد دلانے والا سیریل لگتا ہے؟
ولی عہد: یہ سائنس فکشن سے کہیں زیادہ تخیلاتی ہے۔
دی اٹلانٹک: کیا گیم آف تھرونز کا کوئی کردار آپ کو پسند ہے؟
ولی عہد: نہیں، یہ کہا جا سکتا ہے کہ کہانی میں بہت سے کردار دلچسپ بھی ہیں ۔ یہی پہلو اس سیریل کو پرکشش بنائے ہوئے ہے، لیکن میں جو دیکھنا چاہتا ہوں وہ اس دنیا سے باہرکی چیز ہے، فینٹیسی، سائنس، سپرہیروز، اینیمیشن، مارول یا جاپانی سیریز وغیرہ
میں سونے سے قبل ہر دن آدھا گھنٹہ یہ کام انجام دیتا ہوں۔ جہاں تک ویک اینڈ کی چھٹیوں کا تعلق ہے تو اس دوران میں ورزش کرتا ہوں۔ میں ایک دن کارڈیوایکسرسائز کرتا ہوں۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ۔
میں ورزش کے لیے جم جانا پسند نہیں کرتا۔ یہ خوفناک ہے، میں اسے برا سمجھتا ہوں، اس کے بجائے مذکورہ ورزشوں کے لیے باسکٹ بال کھیلتا ہوں۔
مجھے صرف ایک وجہ سے باسکٹ بال پسند ہے کیونکہ فٹبال سے انسان زخمی ہوجاتا ہے اور کبھی کبھی تین چار مہینے تک ورزش نہیں کر پاتا لہذا میں ایسا کوئی کھیل نہیں کھیلتا۔
باسکٹ بال محفوظ ہے۔ اس میں انسان خوب حرکت کرتا ہے اورزیادہ وقت متحرک رہ کر گزار سکتا ہے۔ اپنے وقت سے خوب اچھی طرح سے لطف اٹھا سکتا ہے۔
دی اٹلانٹک: آپ کیا سنتے ہیں؟
ولی عہد: مجھے نیا عربی میوزک پسند نہیں حالانکہ اس میں کئی چیزیں اچھی بھی ہیں۔ مجھے پرانی موسیقی زیادہ پسند ہے۔ میں مملکت کے مختلف علاقوں کی موسیقی سننا پسند کرتا ہوں۔