مصر کی نیشنل ٹیلی کام ریگولٹری اتھارٹی نے سعودی کمیونیکیشنز اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد سمارٹ سٹیز، فریکوینسی سپیکٹرم منیجمنٹ اور انسانی صلاحیت کے فروغ کے شعبے میں تعاون اور تجربات کے تبادلے پر کام کرنا ہے۔
اس میں مشترکہ ایونٹس میں تعاون، تربیتی پروگرام اور ورکشاپس کے انعقاد کے معاہدے شامل ہیں۔
ایک سرکاری مصری بیان کے مطابق مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے اور مصر کی ٹیلی کمیونیکشن مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے فریم ورک کے اندر ہے۔
مفاہمتی یادداشت پر نیشنل ٹیلی کام ریگولٹری اتھارٹی کے سی ای او حسام الجمل اور سعودی کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے گورنر محمد التمیمی نے دستخط کیے ہیں۔
اس پر اقوام متحدہ میں مصر کے مستقل نمائندے احمد جمال الدین اوران کے سعودی ہم منصب عبدالعزیز الوصل کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ یہ دستخط جنیوا میں ٹیلی کمیونیکیشن کی عالمی کانفرنس کے موقع پر ہوئے ہیں۔