نئی دہلی۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوپی کے شہر بہرائچ کے جنگلوں سے جوبچی بندروں میں گھری ملی تھی اس کی پرورش بندروں نے نہیں کی جیسا کہ پہلے خیال کیا جاتاتھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بچی جنوری میں جنگلی حیات کی پناہ گاہ میں ملی تھی لیکن وہ بندروں کی طرح ہی حرکتیں کرتی تھی۔ڈویژنل فاریسٹ افسر گیان پرکاش سنگھ نے بتایا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک لڑکی برسوں سے جنگل میں رہ رہی ہو اور ہمارے کسی عملے نے کوئی نوٹس نہ لیا ہو۔اس پناہ گاہ کے چاروں طرف سیکڑوں کیمرے لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ چند دن پہلے وہ یہاں آئی ہواور اس کے والدین نے دماغی بیماری کی وجہ سے اسے یہاں چھوڑدیا ہو۔ڈاکٹروں نے کہا کہ بچی کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔