Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے سکالر شپ پروگرام کی حکمت عملی جاری کردی 

ولی عہد  فروغ افرادی قوت پروگرام کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو خادم حرمین شریفین سکالر شپ پروگرام کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ ولی عہد  فروغ افرادی قوت پروگرام کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئی حکمت عملی سعودی وژن  2030 کے  اہداف کے حصول میں معاون افرادی قوت تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ نئی حکمت عملی کے تحت نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں افرادی قوت کا معیار بہتر اور مسابقت کا ماحول مضبوط ہوگا۔
فروغ افرادی قوت پروگرام کمیٹی نے متعدد اداروں کے تعاون سے خادم حرمین شریفین سکالر شپ سکیم حکمت عملی جدید خطوط پر تیار کی ہے۔ 
تین نکاتی نئی حکمت عملی میں سب سے پہلے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سکالر شپ لینے والے طلبہ کو مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ تیاری کرائی جائے گی۔ انہیں آگہی فراہم کی جائے گی تاکہ مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں جدید علوک کی تیاری پہلے سے کرلیں۔
 اندرون و بیرون مملکت مسابقت کا ماحول مستحکم کیا جائے گا۔ ایسے مضامین اور شعبوں  میں مہارت پیدا کرنے کے لیے سکالر شپ جاری ہوں گی جن کی ملکی اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کو ضرورت ہوگی۔ سکالر شپ عالمی زمرہ بندی کے تحت اعلی ترین تعلیمی اداروں کے لیے مختص ہوں گی۔ 
حکمت عملی کے تحت غیر ملکی جامعات میں تعلیم و تربیت کے دوران سکالر شپ پر جانے والے طلبہ کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی اور انہیں لیبر مارکیٹ یا ملکی و غیرملکی ریسرچ اداروں کا حصہ بنانے پر بھی کام ہوگا۔  

شیئر: