Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری ٹائم ایجنسی کی کارروائی، 635 کروڑ کی منشیات ضبط اور سات ایرانی ’سمگلر‘ گرفتار

بیان کے مطابق اٹھ غیر ملکی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا (فوٹو اے پی پی)
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی انسداد منشیات کے آپریشن میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق ایران سے ہے۔
پیر کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا کہ ’آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بے نام  کشتی اور آٹھ ایرانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن سے تقریباً 58 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔‘
مزید کہا گیا کہ ’منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ 635 کروڑ (پاکستانی روپے) ہے۔ پکڑی گئی منشیات کو سمگلروں کے ساتھ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز پریونٹیو کے حوالے کر دیا گیا ہے جس میں گرفتار فرد یا گروہ میں سے کسی کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل شامل ہے۔‘
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ’کامیاب آپریشن، جس کے نتیجے میں منشیات کی ضبطگی ہوئی ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی بھی غیر قانونی کام یا مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔‘
’پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کونبھاتی رہے گی۔‘

شیئر: