Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں دنیا کا سب سے بڑا ’ہاٹ ایئربالون‘ شو

امسال 142 بالون اڑائے گئے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 100 تھی(فوٹو، اخبار 24 )
 سعودی عرب کے تاریخی سیاحتی مقام العلا نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ دنیا بھر میں سب سے بڑا ہاٹ ایئربالون شو منعقد کیا گیا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیاـ 
اخبار 24 کے مطابق یہ کامیابی سعودی بالون آرگنائزیشن ’سحاب‘ کی شراکت سے حاصل کی جاسکی۔ اس کا اہتمام العلا میں تاریخی مقام الحجر کے قریب کیا گیا۔ 
اس موقع پر 142 ہاٹ ایئربالون اڑائے  گئے جن سے العلا کا آسمان روشنیوں سے  جگمگا گیا۔ 
2019 میں بھی یہاں ہاٹ ایئربالون شو منعقد کیا گیا تھا اس وقت 100 غبارے اڑائے گئے تھے یہ اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ تھا۔ اس بار  142 بیلون اڑا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ 
یہاں تاریخی میلے کے موقع پر العلا رائل  کمیشن اور سعوی بالون آرگنائزیشن سحاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے بموجب فریقین العلا کو مملکت میں بالونز کا دارالحکومت بنائیں گے۔ 
ان دنوں العلا میلہ ہورہا ہے اس کا سلسلہ  12 مارچ تک جاری رہے گا۔  میلے کا آغاز دسمبر 2021 سے ہوا تھا۔ پہلے ’طنطورہ ونٹر میلہ‘ ہوا تھا  اس کے بعد ‘العلا آرٹ میلہ‘ہوا تھا اور اب ’سما العلا‘ کے نام سے تیسرا میلہ جاری ہے۔ 

شیئر: