سعودی نوجوانوں کو ایئر بالون کا لائسنس دیا جائے گا
جمعرات 25 مارچ 2021 14:37
’اس وقت 4 نوجوان تربیت حاصل کر رہے ہیں، آئندہ ہفتوں میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا‘ ( فوٹو: عاجل)
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا ہے کہ بہت جلد سعودی نوجوانوں کو ایئر بالون پائلٹ کا بین الاقوامی لائسنس دیا جائے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ ’ایئربالون کی یورپی تنظیم کے تعاون سے سعودی نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے‘۔
’اس حوالے سے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ہالینڈ میں نوجوان تربیت حاصل کر رہے ہیں‘۔
دوسری طرف سعودی اتھارٹی برائے ایئر بالون نے کہا ہے کہ ’اس وقت 4 نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید نوجوانوں کو تربیت کے لیے بھیجا جائے گا‘۔