Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الربیعہ سے اردن کے سیامی بچوں کی آپریشن کے بارہ سال بعد ملاقات 

نیشنل گارڈز کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں 2010 میں آپریشن کیا گیا تھا( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے اردنی سیامی بچوں احمد اور محمد  نے آپریشن کے بارہ  سال بعد عمان میں ملاقات کی ہے۔
سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن نیشنل گارڈز کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں 2010 میں کیا گیاتھا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سیامی بچوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کا آپریشن شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی ہدایت پر کیا جاتا ہے۔

دونوں بچے آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ سیامی بچوں کو ہر ممکن میڈیکل تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب دنیا کے مختل فعلاقوں میں سیامی بچوں کے آپریشن اور ان کی نگہداشت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
الربیعہ نے کہا کہ سیامی  بچوں کی سرپرستی کا سعودی پروگرام قابل قدر ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اس پر ہم سب کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں۔ 
اردنی بچوں کے والدین نے مملکت، اس کی حکومت اورعوام کے لیے ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بچے آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

شیئر: