Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کی سیامی بچیوں کی آپریشن کے لیے والدین کے ہمراہ ریاض آمد

سعودی عرب میں اب تک 117 سیامی بچوں کے کامیاب آپریشن ہو چکے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مصر کی سیامی بچیاں (سلمیٰ اور سارہ) آپریشن کے لیے  اپنے والدین کے ہمراہ منگل کو مصر سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصر کی سیامی بچیوں کو ریاض ایئر پورٹ سے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا جو یہ وزارت نیشنل گارڈ کے ماتحت ہے۔
ھسپتال کے ماہرین دونوں سیامی بچیوں کے کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے اور اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا بچیوں کا آپریشن ممکن ہے یا نہیں۔  

سیامی بچیوں کو کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ اعلیٰ و میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اس موقع پر کہا کہ’ شاہ سلمان نے مصر کی سیامی بچیوں کے کیس میں ذاتی دلچسپی لیکر انسانیت نوازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب کا سیامی بچوں اور بچیوں کے آپریشن کے حوالے سے پوری دنیا میں نمایاں مقام ہے‘ ۔  
ڈاکٹر الربیعہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ’ سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم اپنے نئے امتحان میں بھی کامیاب ہوگی‘۔  
یاد رہے کہ اب تک 22 ملکوں کے117 سیامی بچوں کے کامیاب آپریشن سعودی عرب میں ہو چکے ہیں اور یہ 118 واں کیس ہے۔ 

شیئر: