Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئل ریفائنری پر حملہ، عرب وزرائے داخلہ کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

حوثی مملکت کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب وزرائے داخلہ نے ریاض میں آئل ریفائنری کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش پر حوثی باغیوں کی مذمت کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب وزرائے داخلہ کونسل جنرل سیکریٹریٹ نے جمعے کو تیونس سے جاری بیان میں کہا کہ  ’حوثیوں نے آئل ریفائنری ریاض کو نشانہ بنانے کی جو کوشش کی وہ بزدلانہ اور مجرمانہ عمل ہے۔حوثیوں کا یہ اقدام خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے‘۔
’حوثی مملکت کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ یہ توانائی کی عالمی رسد پر بھی حملے ہیں‘۔ 
عرب وزرائے داخلہ جنرل سیکریٹریٹ نے حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مملکت کے امن و استحکام کو زک پہنچانے والی خارجی سازشوں اور دہشت گردی سے نمٹنے میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں‘۔
’سعودی عرب اپنی تنصیبات، شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی و تحفظ کے لیے جو اقدامات کرے گا سب اس کی سپورٹ کریں گے‘۔ 
بحرین نے بھی سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔

شیئر: