ابوظبی ایئرپورٹ پر سفری پابندیوں میں نرمی
ابوظبی آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں رہا(فوٹو امارات الیوم)
ابوظبی میں سیاحت و ثقافت ادارے نے کہا ہے کہ ’ابوظبی آنے والے مسافروں کےلیے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ گرین لسٹ سسٹم منسوخ کردیا گیا ہے‘۔
ابوظبی میں حکام ایسے ممالک کی فہرست اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں جہاں سے ابوظبی سفر کرنے والوں پر پابندیاں عائد نہیں تھیں۔ اب گرین لسٹ کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں رہا۔ مسافروں سے صرف کیو آر کوڈ پر مشتمل ویکسین سرٹیفکیٹ طلب کیا جاتا ہے۔
بغیر ویکسین والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ضروری ہے۔ اس کا نمونہ سفر سے 48 گھنٹے قبل کا نہ ہو۔
ویکسین نہ لگوانے والوں میں ایسے افراد شامل ہوتے ہیں جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہوتے ہیں ان سے صحت یابی کا سرٹیفکٹ طلب کیا جاتا ہے بشرطیکہ وہ سفر سے 30 دن کے اندر اورکیو آر کوڈ پر مشمل ہو۔ بارہ برس سے کم عمر کے بچے ٹیسٹ سے مستثنی ہیں۔