Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما 20 مارچ کو ختم ہو گا، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

’ریاض ریجن میں بارش کا تناسب ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہوگا‘ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’20 مارچ کو موسم سرما ختم ہو جائے گا۔ اپریل تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔‘ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ ’ان دنوں موسمی ماحول غیر مستحکم ہے۔ درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ گرد آلود تیز ہواؤں سے مملکت کے بیشتر علاقے متاثر ہیں۔‘ 
ترجمان نے کہا کہ ’ہم موسم بہار میں داخل ہو چکے ہیں۔ توقع یہ ہے کہ مارچ کے آخر اور اپریل میں بارش ہو گی۔ ریاض ریجن میں بارش کا تناسب ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔‘ 
سعودی عرب میں اس سال موسم سرما طویل ہے جو معمول سے ہٹ کر ہے۔
مملکت کے کئی علاقوں میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت منفی رہا ہے۔
موسم سرما میں شہری اور مقیم غیر ملکی  سیاحت اور برفباری کے نطارے دیکھنے کے لیے مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

 

شیئر: