Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں طائف کے پرفضا مقام کے دلکش نظارے

موسم سرما میں شفا کا تفریحی مقام بیشتراوقات دھند کی لپیٹ میں رہتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسم سرما میں سعودی عرب کے معروف پہاڑی تفریحی مقام ’طائف‘ مقامی افراد کے لیے باعث کشش ہوتاہے۔ طائف کے دلفریب نظاروں کو سعودی فوٹوگرافرماجد عسیری نے اپنے کیمرے کے ذریعے اجاگرکیا۔
سبق نیوزنے طائف کے پرفضا مقام’شفا‘ کی تصاویرجاری کی ہیں جو سعودی فوٹوگرافر نے کمال مہارت سے بنائی۔ ’شفا‘ کے دلفریب پہاڑی مناظرکی خوبصورت تصاویرمیں پہاڑوں کے درمیان سے پھوٹنے والے چشموں کو بھی دکھایاگیاہے۔

وزارت سیاحت کی جانب سے نگران کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں(فوٹو، سبق)

مکہ ریجن میں واقع طائف کا پہاڑی تفریحی مقام غیرمعمولی طورپر شہرت کا حامل ہے۔ اندرون مملکت خاص طورپرجدہ کے رہنے والےموسم سرما میں طائف کے مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں جن میں ’ھدی‘ ، ’شفا‘ اور خاص کر’جبل دکہ‘ غیرمعمولی طورپرمشہور ہیں۔
شفا اور’دکہ‘ کے پہاڑی مقام طائف کے پہاڑی سلسلہ کے بلند ترین مقام ہیں جہاں ان دنوں بادلوں کا بسیراہوتا ہے جبکہ سردی بھی اپنےعروج پرہوتی ہے۔
شفا کے مقام پرمتعدد تفریحی پارک اور نجی فارمز موجود ہیں جو وہاں آنے والے سیاحوں کو تفریح کے مثالی مواقع پیش کرتے ہیں۔

 جبل دکۃ طائف کا سب سے بلند ترین مقام ہے(فوٹو، سبق)

موسم سرما کے دنوں میں شفا کا درجہ حرارت ایک ڈگری تک ہوتا ہے جبکہ دن کے بیشتر اوقات یہاں دھندچھائی رہتی ہے۔ تفریح کےلیے آنے والوں کی سہولت کے لیے ریسٹ ہاوسز بھی موجود ہیں۔
وزارت سیاحت کی متعلقہ کمیٹی کی جانب سے ریسٹ ہاوسز کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے اس ضمن میں وزارت نے شکایات سیل بھی قائم کیاہوا ہے تاکہ سیاحوں کودرپیش شکایات کا ازالہ کیاجاسکے۔

شیئر: