بیرون ملک سے آنے والےعمرہ زائرین کےلیے ’امیون‘ کی شرط نہیں: وزارت حج
اندرون مملکت سے اعتمرنا کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’بیرون مملکت سے آنے والےعمرہ زائرین کےلیے ’امیون‘ ہونا لازمی نہیں۔ حرمین شریفین کےلیے امیون کی شرط ختم کردی گئی ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کےلیے امیون کی شرط ختم کردی گئی ہے؟
وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ’ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کےلیے تمام زائرین کےلیے امیون کی شرط ختم کردی گئی ہے‘۔
واضح رہے مملکت میں رہنے والے مقیمین اور سعودی شہریوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ توکلنا اوراعتمرنا ایپ سے عمرہ پرمٹ حاصل کریں۔ توکلنا ایپ پر اجازت نامے کے لیے امیون کی شرط لازمی ہے۔
وزارت حج نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ ’جو لوگ اندرون مملکت سے عمرہ کرنا چاہتے ہوں انہیں اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا‘۔
’اندرون ممکت عمرے کا اجازت نامہ صرف اس صورت میں جاری ہوگا جب توکلنا ایپ میں صحت سٹیٹس محصن (امیون) نظر آرہا ہو۔ ابشر سسٹم میں امیدوار کو اپنے کوائف اپ ڈیٹ کرنا ہوں گے‘۔