سعودی عرب نے عراقی کردستان کے شہر اربیل پر میزائل حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عراقی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’اربیل شہر پر میزائل حملہ گھناؤنی حرکت ہے۔ اس کی مذمت کرتے ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ’سعودی عرب ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی حکومت امن و استحکام کے تحفظ کے لیے عراقی حکومت کے اقدامات کی تائید و حمایت کرتی ہے‘۔
یاد رہے کہ عراق کے شہر اِربل میں امریکی قونصلیٹ پر 12 میزائل داغے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ’اتوار کو عراق کے سکیورٹی حکام نے امریکی قونصلیٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی جبکہ امریکہ کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملہ پڑوسی ملک ایران سے کیا گیا‘۔