Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں دکانوں میں پر ڈاکہ ڈالنے والا گروہ گرفتار

’گروہ میں تین سعودی شہری ہیں جبکہ ایک شامی تارک وطن ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
الخبر پولیس نے متعدد دکانوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان کی تعداد چار ہے، تین سعودی شہری ہیں جبکہ ایک شامی تارک وطن ہے۔
مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل، متعدد قیمتی سامان اور نقدی کے علاوہ اسلحہ ضبط ہوا ہے‘۔
’مذکورہ افراد ایک ہی طرز واردات پر متعدد جرائم میں ملوث تھے جن کی تلاش جاری تھی‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد مذکورہ افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔

شیئر: