مسجد الحرام میں قرآن مجید کے حلقے بحال کر دیے گئے
’مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں قرآن مجید کے 5 حلقوں نے کام شروع کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں قرآن مجید کے حلقے بحال کر دیے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں قرآن مجید کے 5 حلقوں نے کام شروع کردیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شاہ فہد کے توسیعی منصوبے والے حصے کی پہلی منزل میں 4 حلقے کام کر رہے ہیں جبکہ ایک حلقہ تیسرے سعودی توسیعی حصے میں ہے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام حلقے شام کے وقت سے کام شروع کرتے ہیں جہاں ہر حلقے کے لیے مشائخ مقرر ہیں۔‘
’حلقے میں شرکت کرنے والے حفاظتی تدابیر سمیت ماسک کی پابندی کریں گے۔‘