Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب اور صعدہ میں 18 ٹارگٹڈ آپریشن

 11 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن کے مارب اور اس کے اطراف حوثی ملیشیا کے اہدف پر حملے جاری ہیں۔
چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 18 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 11 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: