Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 12 پروجیکٹس کا اعلان

فائنل ورکشاپ فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کے دوران منعقد ہو گی( فوٹو ایس پی اے)
دی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے مملکت اور عرب ریجن میں آنے والے فلم سازوں کے 12 پروجیکٹس کا اعلان کیا جنہیں ریڈ سی لاج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لاج ٹورینو فلم لیب کے تعاون سے شروع کیا گیا۔ یہ رہنمائی کا ایک پروگرام ہے اور نچلی سطح کے ٹیلنٹ کو سپورٹ اور فروغ دینے کے لیے فیسٹیول کی مہم کا ایک اہم حصہ ہے۔
دسمبر میں فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن میں دی ریڈ سی لاج 2021 کے فاتحین میں زید ابوحمدان کی ’دی زرقا گرل‘ اور دلہا بخیت کی ’دی فوٹوگرافر آف مدینہ‘ دونوں کو ایک لاکھ ڈالرکی گرانٹ ملی۔
اس انیشیٹو میں پانچ لیبز کی میزبانی کی گئی ہے جو اپنی مستند کہانیوں کو سکرین پر لانے کے لیے فلم سازی کے لوازمات کے ذریعے اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں متنوع صلاحیتوں کو لے کر آتی ہیں۔

منتخب کردہ 12 پروجیکٹس میں سے چھ کا تعلق سعودی عرب سے ہے(فوٹو عب نیوز)

آٹھ ماہ کے پروگرام کو ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور سپورٹ کرنے، عرب مواد تک رسائی کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر ریجن کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
فائنل ورکشاپ فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کے دوران منعقد ہو گی جو جدہ میں یکم سے 10 دسمبر تک جاری رہے گی۔
منتخب کیے گئے 12 پروجیکٹس میں سے چھ کا تعلق سعودی عرب سے ہے جب کہ دیگر کا تعلق مصر، الجزائر اور لبنان سے ہےجن میں سے 50 فیصد تصورات خواتین کی طرف سے ڈائریکٹیڈ، پروڈیوسڈ اور تحریر کیے گئے ہیں۔

شیئر: