Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سدا آباد رہے، شاد رہے‘، پاکستان آرمی نے 23 مارچ کے لیے گانا ریلیز کر دیا

ہر سال 23 مارج کو ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جاتا ہے۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔
واضح رہے 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرار داد پاکستان پیش کی گئی تھی اور اسی لیے ہر سال یہ دن ’یوم پاکستان‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
’شاد رہے پاکستان‘ گانا شجاع حیدر اور یشال شاہد نے گایا ہے جبکہ گانے کی موسیقی اور شاعری بھی شجاع حیدر نے ہی ترتیب دی ہے۔
اس گانے کی عکس بندی ملک کے کسی ایک علاقے میں نہیں کی گئی بلکہ گانے میں دکھائے گئے حسین مناظر سے یہ بات واضح ہے کہ اسے بناتے وقت ملک کے ہر صوبے کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں نہ صرف یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہو رہی ہے بلکہ او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی منعقد ہو رہا ہے۔
اس دوران ملک کی سیاسی صورت حال میں تناؤ کی کیفیت موجود ہے کیونکہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے۔
حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد میں 10 لاکھ افراد جمع کرنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے بھی 25 مارچ کی شام اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی کا خدشہ ہے۔

شیئر: