یوم پاکستان کے سلسلے میں مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر باہمت اور قابل فخر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے انھیں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب کے موقع پر ان شخصیات کو سلامی کے چبوترے کے قریب جگہ پر بٹھایا گیا اور فرداً فرداً تعارف بھی کرایا گیا۔
مسلح افواج کی پریڈ کے سلسلے میں عموماً توجہ کا مرکز فوجی دستے، لڑاکا طیارے یا جنگ ساز و سامان ہی ہوتا ہے لیکن اس بار کی پریڈ میں تعلیم، صحت، زبان و ادب، تحقیق، سماجی خدمات، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات اور کارنامے انجام دینے والی پاکستانی شخصیات کو مدعو کرکے انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مدعو کیے گئے ان افراد میں ماسٹر ایوب، زارا نعیم، زینت عرفان، مہندر سنگھ پال، ڈاکٹر ایریج خورشید، پریون سعید، نتالیہ نجم، ساجد سدپارہ اور کئی دیگر شامل تھے۔ پریڈ کمنٹری کے دوران ان شخصیات کا نام پکارا جاتا اور وہ اپنی نشست پر کھڑے ہوتے۔ کمنٹیٹر ان کی خدمات اور کارنامے بیان کرتے اور شرکاء کی جانب سے تالیاں بجا کر انھیں داد دی جاتی رہی۔
مزید پڑھیں
-
خراب موسم: یومِ پاکستان پر روایتی پریڈ کا دن تبدیلNode ID: 550951
-
25 مارچ، جب ایوب خان کا اقتدار ختم اور بھٹو کا عروج ہواNode ID: 551261