Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کے انڈونیشی قاتلوں کوسزائے موت

مقتولہ کی شہریت معلوم نہ ہوسکی (فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کے مقامی حکام نے ایک خاتون کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر دو انڈونیشی شہریوں کو موت کی سزا دے دی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  نے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے نوالی حسن احسان اور اقوس احمد  اندوسی نے ایک خاتون کو زدوکوب کیا تھا۔
 انہوں نے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کا گلا گھونٹا تھا اور اس کی قیمتی اشیا اور نقدی اپنے قبضے میں کرلی تھیں۔ دونوں نے اس کے ساتھ زیادتی بھی کی تھی۔ اسی  دوران تشدد سے متاثر ہوکرخاتون کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس کی شہریت نامعلوم ہے۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ انڈونیشیا کے دونوں شہری واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس نے دونوں کو نشاندہی کے بعد انہیں گرفتار کرکے فوجداری عدالت کے سامنے پیش کردیا تھا۔ عدالت نے دونوں کا وحشیانہ جرم ثابت ہوجانے پر انہیں موت کی سزا سنادی تھی۔ 
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کی توثیق کردی تھی۔ آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کردیا تھا۔ دونوں کو جمعرات کے روز جدہ میں موت کی سزا دے دی گئی۔ 

شیئر: