بانی مملکت اور برطانوی وزیر اعظم کی تاریخی تصویر
جمعرات 17 مارچ 2022 22:34
تصویر77 برس قدیم ہے جومصر میں لی گئی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل اور بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی 77 برس پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز سرکاری اکاؤنٹ سے جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری کی گئی یہ تاریخی تصویر 1945 کی ہے۔
جب بانی مملکت کی برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل سے مصر میں ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں ایک ساتھ شاہی ڈنر میں شریک ہوئے تھے۔
کنگ عبدالعزیز اکاؤنٹ سے یہ تصویر برطانیہ کے موجودہ وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ ریاض کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔