Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیشنل گارڈ کے اہلکار تعلیم بالغاں کی کلاس میں

40 برس قبل مملکت میں تعلیم بالغاں کی کافی اہمیت تھی(فوٹو اخبار 24)
سعودی نیشنل گارڈ نے 45 برس قدیم تصویر جاری کی ہے جس میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کو تعلیم بالغاں کی کلاس میں دکھایا گیا ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق نیشنل گارڈ میں ہمیشہ سے تعلیم کی اہمیت کو اجاگرکیا جاتا رہا ہے جس کے ثبوت کے طورپر نیشنل گارڈ کی تصویر ہے جس میں ان اہلکاروں کو کےلیے خصوصی طور پرتعلیم کا بندوبست کیا جاتا تھا جو تعلیم یافتہ نہیں تھے۔ 
 نیشنل گارڈ نے ابتدا میں عسکری اداروں میں 12 تعلیم بالغاں کے سکول قائم کیے بعد ازاں ان کی تعداد 57  ہو گئی۔
تعلیم بالغاں کی جانب مزید توجہ دیتے ہوئے شام کے سکولوں کے ساتھ ساتھ 8 تعلیمی ادارے صبح کی شفٹ کے لیے بھی کھولے گئے تاکہ وہ اہلکار جو شام کو ذمہ داری کی وجہ سے فارغ نہیں ہوتے وہ صبح کے اوقات میں علم حاصل کرسکیں۔ 
واضح رہے آج سے 40 برس قبل مملکت میں تعلیم بالغاں کی کافی اہمیت تھی۔ مملکت کے تمام شہروں میں شام کو تعلیم بالغاں کی باقاعدہ کلاسیں ہوا کرتی تھیں جن میں غیر ملکی بھی داخلہ لے سکتے تھے۔ 

شیئر: